نئی دہلی، 12؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )وزارت خزانہ نے پی ایس بی کے سبھی ایم ڈی اور سی ای او ؍سی ایم ڈی ، آئی بی اے کے صدر کو ایک خط کے ذریعے ہدایت دی کہ ملک کی تمام بینک شاخوں کو پرانے اور نئے نوٹوں میں نقد جمع کو صحیح طریقے سے ظاہر کرنے کے لیے ہوشیار کر دیا جائے اورساتھ ہی صارفین کو اس کے بارے میں مطلع کیا جائے، اس بارے میں کیا کارروائی کی گئی، اس کی رپورٹ 16؍دسمبر تک دی جائے۔وزارت خزانہ نے نجی علاقے کے تمام بینکوں اور ہندوستانی بینکر ایسوسی ایشن کو کہا ہے کہ وہ اس بات کو 100فیصدیقینی بنائیں ہے کہ نئی کرنسی کی جمع صارفین کے کاؤنٹ فوایل میں مناسب طریقے سے ظاہر ہو، خط میں کہا گیا ہے کہ ایس بی این اور نان-ایس بی ین، جیسا بھی معاملہ ہو، سے متعلق ریکارڈ کا بینک ریکارڈ میں اور صارفین کے ریکارڈ دونوں میں ہی،رکھ رکھاؤ لازمی ہے۔حالانکہ زیادہ تر بینک صارفین کو صحیح معلومات فراہم کر رہے ہیں، پھر بھی یہ یقینی بنانے کے لیے کہ ایسا بغیر کسی ناکامی کے 100 فیصد معاملات میں ہو، ملک کی تمام بینک شاخوں کو ہوشیار کر دیا جائے کہ وہ پرانے اور نئے کرنسی نوٹوں میں نقد جمع کو صحیح طریقے سے ظاہرکرے اور صارفین کو اس کے بارے میں مطلع کرے ۔وزارت نے نوٹ بند ی کے بعد، خاص طور پر جب پرانی کرنسی قبول کی جا رہی تھی اور 24؍نومبر تک، جب ایک مخصوص حد تک پرانی کرنسی کے نوٹ تبدیل کرنے کی اجازت دی گئی تھی، بینکوں کی طرف سے ادا کئے گئے رول کی بھی تعریف کی۔